(UR)خبریں(UR)سیاستTOP(UR)

میزبان ممالک افغان مہاجرین کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کریں:مولوی شیر عباس ستانگزئی

کابل (بی این اے) نائب وزیر خارجہ مولوی شیر محمد عباس ستانکزئی سے افغانستان میں ترکی کے سفیر جہاد ارگینائے نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین اور واپس آنے والے شہریون کی آباد کاری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور قونصلر تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ افغانستان میں 4 دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے افغان باشندوں کی بڑی تعداد پڑوسی، علاقائی اور یورپی ممالک ہجرت کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغان مہاجرین کے میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ افغان مہاجرین کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کریں۔
آخر میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل قریب میں افغان مہاجرین اور واپس آنے والوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن