خبریںسیاستصحتTop

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی ملاقات

کابل(بی این اے) وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد اور ان کے وفد نے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر صحت نے ملک بھر میں وزارت صحت کی کار کردگی، سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال کی بہتری کے لیے تجاویز، صحت کے شعبے میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے مشترکہ کام کے منصوبے، سرکاری ہسپتالوں میں کام کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ہسپتالوں میں ضروری ادویات اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کے لیے فراہمی کا نظام آسان بنانے کے حوالے سے نائب وزیر اعظم کو تفصیلی معلومات دیں۔
انہوں نے نائب وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ صحت عامہ کی اہمیت کے پیش نظر ان کے مطالبات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے وزارت صحت کی کارکرگی کو سراہا اور ان کی تجاویز پر خصوصی توجہ دینے کا اطمینان دلایا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن