خبریںاقتصادTop

بینک آف افغانستان کا 15 ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

 

کابل(بی این اے) افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان 10 مارچ کو ایک نیلامی میں (15) ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں میں سے ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند کیاہے۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے جزوی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ٹینڈر اپنے نام کرنے والے کو ایک ہی وقت میں تمام واجب الادا رقم نقد یا ایک مخصوص مدت کے اندر بینک میں جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل بھی افغانی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بینک آف افغانستان نے 16 ملین ڈالر فروخت کیے تھے۔
بینک آف افغانستان نے آج مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر (70.98) افغانی میں فروخت ہونے کی خبر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button