‏تعلیم و تربیتTopخبریں

‎نوجوانوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں:مولوی ندا محمد ندیم

کابل (بی این اے) وزیر اعلیٰ تعلیم نے نجی جامعات کے متعدد عہدیداروں سے ملاقات میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ان کے مسائل اور مطالبات حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
‎باختر نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ تعلیم شیخ الحدیث مولوی ندا محمد ندیم نے کہا کہ یہ وزارت اور امارت اسلامیہ افغانستان مجموعی طور پر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے خلاف نہیں ہے بلکہ شریعت کی رہنمائی اور قومی اقدار کے تحفظ کے شرط پر اس کی بہتری اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
‎مولوی ندا محمد ندیم نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے حالیہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’حکم میں لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف کچھ نہیں کہا گیا‘‘۔
‎انہوں نے ملک کے تعلیمی اداروں کے حکام سے کہا کہ وہ امارت اسلامیہ کی قیادت کے احکام اور وزارت اعلیٰ تعلیم کے قانونی دستاویزات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کریں۔
‎ اس کے علاوہ اس ملاقات میں قائم مقام وزیر اعلیٰ تعلیم نے نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل کے حل کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے نمائندوں اور وزارت اعلیٰ تعلیم کی طرف سے ایک مشترکہ کمیشن قائم کیا جائے تاکہ نجی جامعات کے مسائل کو منضبط اور حل کیا جا سکے۔
‎ڈاکٹر طارق کمال اور پروفیسر گل رحمن غازی نے اپنی گفتگو میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں امارت اسلامیہ کے احکام اور وزارت ہائر ایجوکیشن کی قانون سازی کی دستاویزات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے متعدد مطالبات اور ان کے بعض مسائل کا ذکر کیا۔
‎ وزیر ہائر ایجوکیشن نے مسائل کے حل اور ان کے مطالبات کے حل میں تعاون کا اطمینان دلایا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن