خبریںاقتصادTop

نیشنل اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیرمعیاری پٹرولیم کی درآمد روک دی

کابل(بی این اے) نیشنل اسٹینڈرڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری تیل کے سات ٹینکرز کو نمروز میں داخل ہونے سے روک کر ایران واپس بھیج دیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹینڈرڈ ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ محکمے نے غیر معیاری تیل اور مصنوعات کی روک تھام کے لیئے ایک پروگرام کے تحت غیر معیاری تیل کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اب تک غیر معیاری تیل فروخت کرنے کے جرم میں چند سبسٹیشن اور تیل ذخیرہ مالکان کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جاچکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن