خبریںسیاستاقتصادTop

ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کی نائب وزیراعظم کے مشیر سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے مشیر محمد ابراہیم حکمت سے کابل شہر کے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق کابل شہر کے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے ٹیکس دستاویزات کی جانچ پڑتال، لائسنس کے اجراء اور توسیع، اسٹوریج ایریاز کے قیام، اشتہاری بورڈز اور دیگر شعبوں میں اپنے مسائل اور مطالبات سے نائب وزیر اعظم آفس کو آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی قیادت اور دیگر حکام قوم کے مسائل پر توجہ دیتے ہیں اور شہریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔
انہوں نے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو قانون کی روشنی میں متعلقہ ادارے بروقت اور موثر انداز میں نمٹائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button