
کابل (بی این اے)نیشنل سٹینڈرڈ ادارے نے غیر معیاری تیل کے 13 ٹینکرز ایران واپس کرنے کی اطلاع دی ہے۔
ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صوبہ فراہ کی 78 میل سرحد پر غیر معیاری تیل (ڈیزل اور پیٹرول) کے 13 ٹینکرز ایران کو واپس کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیر معیاری تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح ر ہے کہ ادارہ اب تک سینکڑوں ٹینکرز غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد روک چکا ہے۔