(UR)خبریں(UR)صحتTOP(UR)

نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کی ازبکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے سربراہ سے ملاقات

کابل(بی این اے ) افغان نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالباری عمر نے ازبکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے بین الاقوامی تعلقات اور برآمدات کے ڈائریکٹر شیرزاد یعقوب اوف نعمت ووچ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہم پوری دنیا بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک بڑے بحران سے نکل رہا ہے اور اس وقت ہر شعبے میں ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
عبدالباری عمر نے دواؤں اور غذائی اشیاء کی برآمدات اور درآمدات کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی تاکید کی اور مزید کہا ہم اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کریں گے تاکہ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر ازبکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے بین الاقوامی تعلقات اور برآمدات کے سربراہ نے کہا کہ ازبکستان کے افغانستان کے ساتھ پہلے سے بہتر تعلقات ہیں ، انہوں نے یقین دلایا کہ اسی طرح کے معاملات میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن