(UR)خبریں(UR)صحتTOP(UR)

نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا ایرانی حکام سے ادویات اور طبی جڑی بوٹیوں کی روک تھام کا مطالبہ


کابل (بی این اے) نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری عمر نے دورۀ ایران میں ایرانی حکام سے ادویات، طبی مصنوعات اور غیر معیاری کھانے کی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالباری عمر نے نائب وزیر صحت اور ایران کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان خوراک، ادویات اور طبی مصنوعات کی تجارت کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے زور دیا مذکورہ معاملات دوطرفہ تعاون کے متقاضی ہیں۔
دریں اثنا ایران کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ محمد حسین نیکنام نے قومی خوراک اور ادویات کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا عہد کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن