خبریںصحت

میدان وردگ میں 30 ملین افغانی کی لاگت سے 5 ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح

 

کابل(بی این اے) صوبہ میدان وردگ میں 30 ملین افغانی کی لاگت سے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے 5 منصوبوں کاافتتاح کیا گیا۔
باختر نیوز کے مطابق ان منصوبوں میں چک اور سیدآباد اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیر نو، طبی آلات اور ملک محمد خان ہسپتال کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔
وزارت صحت عامہ کے انتظامی نائب مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے ان منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہا پچھلی جنگوں میں تباہ ہونے والے ان ہسپتالوں کی تزئین و آرائش کی گئی اور کچھ جدید طبی مشینیں بھی فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ مذکورہ صوبے کے پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زیرک نے بتایا کہ مذکورہ منصوبوں میں سیدآباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تعمیرات، ان کی تزئین و آرائش اور طبی آلات جیسے: جینی ایکسپرٹ، ڈیجیٹل ایکسرے ، مائکرو لیب، الٹراساؤنڈ، مشینیں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ انہوں نے سیدآباد ضلعی ہسپتال کے لیے 24 گھنٹے بجلی بھی فراہم کی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت صحت عامہ کے حکام نے پہلے کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کوششیں کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button