(UR)‏معاشرہTOP(UR)(UR)خبریں(UR)سیاست

وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سربراہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوره

کابل (بی این اے) وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے جانی خیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد ضلع جلریز کے علاقے تکانی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا بھی دورہ کیا۔
ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور مشکل کی گھڑی میں تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے امیرالمؤمنین حفظہ اللہ اور وزیر اعظم کا شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔
انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بروقت پہنچنے سے عوام راضی ہیں۔
دریں اثناء وزیر اعظم سیکرٹریٹ آفس کے سربراہ نے ہر شہید کے لواحقین کے لیے 1 لاکھ افغانی اور ہر زخمی کے لیے 50 ہزار افغانی بھی دیے۔
بعد ازاں ضلع جلریز کے گورنر قاری صبغت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے علاقے میں 26 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے ذمہ داران اور عوام اس واقعہ پر غمزدہ ہیں اور امارت اسلامیہ کے حکام کی ہدایت کی بنیاد پر ہم نے ان ابتدائی لمحات میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی ہے۔
آخر میں ادارہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نائب سربراہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کے تمام حکام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا اس دورے کی رپورٹ تحریری طور پر وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی، تاکہ متاثرین کو مزید امداد فراہم کی جاسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن