
کابل (بی این اے) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی ایک وفد کی سربراہی میں سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ ہوگئے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس آج جمعرات کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوگا جس میں افغانستان اور روس کے چھ ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان میں جاری صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر پر گفتگو سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔