(UR)خبریں(UR)اقتصادTOP(UR)

وزیر صنعت و تجارت کا پاکستانی سفیر سے کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل حل کرنے کا مطالبہ

کابل ( بی این اے ) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کابل میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمن نظامانی سے ملاقات میں پاکستانی حکام سے کہا کہ وہ کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل حل کریں۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس نے بتایا کہ وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کابل میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمٰن نظامانی سے ملاقات کی اور کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے مسائل اور تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔
انہوں نے افغان تاجروں کے ٹرانزٹ سامان کے بارے میں بات کی جو کہ پاکستان کی حساس فہرست میں شامل ہیں اور کراچی کی بندرگاہ پر تاخیر کا شکار ہیں ۔انہوں نے پاکستانی سفیر سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو پاکستان کے اعلی حکام تک پہنچائے۔
دریں اثناء عبیدالرحمن نظامانی نے یقین دلایا کہ وہ افغان حکام اور اس ملک کے تاجروں کے تحفظات کو جلد از جلد پاکستانی حکام سے شیئر کریں گے تاکہ اس کا حل نکالا جا سکے۔
وزیر صنعت و تجارت اس معاملے پر پاکستان کی وزارت تجارت کے حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن