(UR)اقتصاد(UR)‏معاشرہTOP(UR)(UR)خبریں

وزیر معدنیات و پیٹرولیم کی چینی سفیر سے عینک تانبے کی کان پر کام کے آغاز کے حوالے سے بات چیت

کابل (بی این اے)
وزیر معدینیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے کابل میں چین کے سفیر "وانگ یو” سے ملاقات کی جس میں عینک تانبے کی کان پر کام کے آغاز کے بارے میں بات کی۔
وزارت معدینیات و پیٹرولیم کے پریس آفس کی جانب سے باختر ایجنسی کو دی گئی اطلاع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریق نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر قشقری تیل کے منصوبے کی سرگرمیوں اور اخراج اور عینک تانبے کی کان پر کام کے آغاز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے قشقری اور عینک تانبے کے منصوبوں کو افغانستان کے عوام اور بالعموم دونوں ممالک کے لیے اہم اور ناگزیر قرار دیا اور مذکورہ معاہدوں میں شامل رفاہی و ترقیاتی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ کابل میں چین کے سفیر نے ملک کے شمال میں قشقری تیل کے منصوبے کی سرگرمیوں اور گیس نکالنے اور مالیاتی، انتظامی اور تکنیکی منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اس ملاقات کے اختتام پر وزیر معدنیات و پٹرولیم نے مذکورہ منصوبوں کے کام کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن