
کابل (بی این اے) ملک کے شمالی علاقوں میں اپنے دورے کے دوران وزیر معدینیات و پیٹرولیم اور ان کے وفد نے شبرغان کے مرکز جوزجان میں واقع دشت لیلیٰ کا دورہ کیا۔
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا وزیر معدینیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور اور ان کے وفد نے یہاں نماز پڑھی، قرآن پاک کی تلاوت کی اور شہداء و مجاہدین کی روح کے ایصال ثواب اور ملک میں پائیدار امن اور مجموعی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔
دشت لیلیٰ وہ جگہ ہے جہاں امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور دوستم کی ملیشیا کے درمیان جنگ کے دوران امارت اسلامیہ کے سینکڑوں مجاہدین گرفتار اور شہید کیے گئے۔