خبریں‏معاشرہصحت

لغمان، زائدالمیعاد ادویات نذرآتش

 

کابل(بی این اے) محکمہ صحت لغمان کے حکام نے صوبے میں زائد المیعاد ادویات کے جلانے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے کے صحت عامہ کے سربراہ ڈاکٹر سمیع اللہ عابد نیازی نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ صوبے میں ایکسپائر اور ناقص کوالٹی کی اشیاء کی وصولی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے مرکز اور اضلاع میں 428 قسم کے مختلف ادویات کو اکٹھا کرکے نذرآتش کردیا گیاہے ،جن کی مجموعی قیمت17لاکھ 73 ہزار 558 افغانی تھی۔
انہوں نے دکانداروں اور ادویات فروشوں سے کہا کہ وہ زائد المیعاد اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت سے گریز کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button