
کابل (بی این اے) افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبہ سندھ کی جیلوں سے مزید درجنوں افغان قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ یہ 75 قیدی گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان سفارتخانے اور کراچی جنرل قونصلیٹ کی کوششوں سے سندھ کی جیلوں سے رہا کر دیے گئے اور وہ اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزارت خارجہ کی کوششوں سے اب تک تقریباً 2516 افغان قیدی پاکستان کی مختلف جیلوں سے رہا ہو کر اپنے ملک واپس پہنچ چکے ہیں۔