
کابل (بی این اے) اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے پاکستان میں سندھ کی جیل سے چھیاسٹھ افغان شہریوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس نے آج یہ خبر شائع کی ہے اور کہا ہے اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور کراچی قونصل خانے کی کوششوں سے پاکستان کے صوبہ سندھ کی جیلوں سے چھیاسٹھ افغان باشندے ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ افغان حکومتی نمائندوں کی کوششوں سے اب تک 2 ہزار 342 افغان شہری پاکستان کے مختلف جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔