خبریںسیاستTop

پاکستانی علما کا ایک وفد افغانستان کا دورہ کرے گا، پاکستانی میڈیا

کابل(بی این اے) پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے علما کا ایک وفد پاکستان سے افغانستان جائے گا اور سرحد پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے افغان حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
پاکستانی میڈیا نے کہا ہے کہ وفد میں چار عالم دین شامل ہیں جو قندہار اور کابل میں امارت اسلامیہ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی سرحدی شہر چمن کے مقامی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ذریعہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ افغانستان کی وجہ سے بولدک میں مقامی افغان حکام کے ساتھ ان کے مذاکرات میں تعطل آگیا ہے کیوں کہ مذکورہ وفد افغان حکام کے ساتھ زیادہ جامع مذاکرات کرے گا۔
امارت اسلامیہ نے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا۔
پاکستانی میڈیا نے ایسے حالات میں پاکستانی علما کے دورے کی خبر دی ہے جب گذشتہ روز پاکستان میں افغان شارزدافیئر سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے قیام کی خبر دی تھی۔
یاد رہے اب تک کئی بار محدود پیمانے پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان بولدک اور خط کے دیگر مقامات پرکشیدگی کے واقعات ہوچکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن