خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور سے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرحمن عطاش کی ملاقات

 

کابل (بی این اے) وزیرپانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور سے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرحمن عطاش نے ملاقات کی۔
وزارت پانی و توانائی کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق ملاقات میں اس وزارت کے 42 ڈیموں کی تعمیراتی پروجیکٹس اور کنڑ میں گمبیری پانی و بجلی ڈیم کے منصوبے اور رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت پانی و توانائی کے سربراہ نے اپنی گفتگو میں منصوبوں پر عمل درآمد کرنے میں وزارت کے تعاون کایقین اور کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ کمپنی بنیادی اور اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کو خود کفالت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button