خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ کی اپنے دو عہدیداروں پر امریکہ کی عائد کردہ نئی پابندیوں کی مذمت

 

کابل(بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنے دو عہدیداروں پر عائد نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے امارت اسلامیہ کے دو عہدیداروں شیخ فرید الدین محمود اور شیخ محمد خالد حنفی پرپابندی کی مذمت کرتے ہیں۔
مجاہد نے مزید کہا کہ دباؤ اور پابندیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ اس طرح کے ناکام اقدامات کی تاریخ رکھتا ہے، اسے اپنے ناکام تجربات کو نہیں دہرانا چاہیے۔
افغان حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خود اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہے، دوسروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانا اور پھر ان پر پابندیاں لگانا غیر معقول اور غیر منطقی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button