خبریںسیاستاقتصادTop

امارت اسلامیہ کے تیکنیکی وفد کی چابہار بندرگاہ پر ایرانی حکام سے ملاقات

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کے تیکنیکی وفد نے وزارت صنعت و تجارت کے بین الاقوامی ٹرانزٹ کے ڈائریکٹر محمد اللہ بختیار کی سربراہی میں ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان حسن کاظمی قمی، چابہار فری زون کے حکام، بندرگاہوں کے ماہرین اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے سامان کی ترسیل میں سہولیات کی فراہمی ، کسٹم ڈیوٹی میں کمی، چابہار بندرگاہ سے تجارتی سامان کی دیگر بندرگاہوں تک نقل و حمل اور اس عمل میں قیمتوں کی کمی، کنٹینرز کے لیے زمین مختص کرنےاور چابہار فری زون کے صنعتی شہر میں افغان تاجروں کو زمین فروخت کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button