
آغاز
کابل (بی این اے)
وزارت صحت عامہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس سال افغانستان میں پولیو یا بچوں کے فالج کا صرف ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ کیس ضلع بٹی کوٹ میں درج کیا گیا، رواں سال کے دوران صرف ایک کیس کا اندراج افغانستان میں پولیو کے مثبت کیسز میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارت صحت عامہ نے ایک اعلان میں خبردار کیا ہے کہ ملک میں اس وائرس کے لاحق ہونے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے اور ملک کے مشرقی حصے میں اس کے ماحولیاتی نمونے مستحکم ہوچکے ہیں۔ ننگرہار میں مثبت ماحولیاتی واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وائرس کے پھیلنے کا امکان ہے۔ اس صوبے میں پولیو کے مثبت واقعات موجود ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت عامہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے رواں ہفتے پولیو ویکسینیشن کی ذیلی مہم پر عمل درآمد کرنے جا رہی ہے جس کے دوران 6.4 ملین سے زائد بچوں کو اس مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اعلان کے مطابق ویکسینیشن مہم ملک کے 23 صوبوں کے 217 اضلاع میں پیر سے چار روز تک جاری رہے گی۔
نیشنل پولیو ایریڈیکیشن ایمرجنسی سینٹر کے عہدیدار ڈاکٹر نیک ولی شاہ مومن نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے اور پائیدار ویکسینیشن مہم نافذ کرکے وہ اس وائرس کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پکتیکا اور کونڑ میں پولیو وائرس کے دو مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔