خبریںسیاستTop

اٹلی افغانستان کے ساتھ صحت، پانی، حفظان صحت اور دوطرفہ تعلقات کے شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے: اطالوی سفیر

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے افغانستان میں اٹلی کی سفیر نتالیہ کوئنٹاویل اور افغانستان کے لیے اٹلی کے نمائندہ خصوصی جیان فرانکو نے ملاقات کی
اطالوی سفیر نے اس ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی کی بہترین صورتحال اور امارت اسلامیہ کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغانستان کے لیے اٹلی کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا خواہاں ہے اورصحت، پانی و صفائی اور دو طرفہ تعلقات کے شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
نائب وزیراعظم نے افغانستان میں اٹلی کی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانوں کے ساتھ اٹلی کے تعاون کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان یورپی اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت اور باہمی احترام پر مبنی اچھے تعلقات چاہتی ہے اور افغانستان میں تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں مجموعی طور پر امن وامان کی بحالی، منشیات اور انتظامی بدعنوانی کا خاتمہ امارت اسلامیہ کی کامیابیوں میں سے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button