خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست، غونڈ میلہ چھوٹے ڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) صوبہ خوست کے ضلع باک کے غونڈ میلہ چیک ڈیم کی تعمیر کا کام متعدد سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں 25 لاکھ افغانی کی لاگت سے شروع ہو گیا ہے۔
خوست کے شمل خرم کینال ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مولوی عبدالقیوم ثابت نے ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے ذمہ داران کو منصوبے کی تعمیر پر مزید توجہ دینے کی ترغیب دی اور اس موثر منصوبے پر علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ عوام کی پوری طاقت سے خدمت کرنے کا یقین دلایا ۔
مذکورہ محکمے کے ٹیکنیکل ایڈوائزر انجینئر مجاہد اللہ نے مذکورہ منصوبے کے بارے میں معلومات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چیک ڈیم 30 میٹر لمبائی، 6 میٹر اونچائی اور 66 سینٹی میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے۔ جو فرزاد یوسف کنسٹرکشن کمپنینے وزارت پانی و توانائی کے مالی تعاون سے 25 لاکھ افغانی کی لاگت سے شروع کیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ چیک ڈیم کی تعمیر سے بڑی مقدار میں زرعی اراضی سیلاب کے نقصانات سے محفوظ رہے گی اور مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران دسیوں لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button