
کابل (بی این اے) پکتیکا کے ضلع گیان میں کرومائیٹ کی کنی کا کام شروع ہو گیا ہے۔
صوبہ پکتیکا کے محکمہ معدنیات اور پیٹرولیم نے ضلع گیان میں کرومائٹ کی کان کنی کا آغاز کر دیا ہے جس سے پانچ سالوں میں 90 ہزار ٹن کرومائیٹ نکالا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پکتیکا مولوی قدرت اللہ جمال حقانی نے کہا ضلع گیان کی کرومائیٹ کان میں علاقے کے 50 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور علاقے میں تقریباً 28 ملین افغانی مالیت کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
اسی دوران اس صوبے کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ مولوی نذر گل سید نے کہا کہ متعلقہ وزارت کے معاہدے کی بنیاد پر کرومائیٹ کان پیٹرا راک مائننگ کمپنی کو 67 ملین افغانی کے بدلے ٹھیکہ پر دی گئی ہے۔ مذکورہ 67 ملین افغانی میں سے 28 ملین افغانی مالیت کے ترقیاتی کام علاقے میں کیے جائیں گے۔
مولوی صیاد نے کہا کہ کمپنی 5 سال کے اندر 90,000 ٹن کرومائٹ نکالے گی جس سے حکومت کو 15,100 افغانی فی ٹن رائلٹی ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 90,000 ٹن کرومائیٹ نکالنے سے 5 سالوں میں حکومت کو 1 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ افغانی ریونیو حاصل ہوگا۔
مذکورہ کمپنی کے انجینئر کا کہنا ہے کہ اس کان میں دیگر کانوں سے زیادہ کرومائیٹ ہے اور اس کا کرومائیٹ دیگر کانوں سے بہتر معیار کا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس کان میں جن لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے وہ بھی اپنے علاقے میں روزگار ملنے پر خوش ہیں۔