(UR)‏تعلیم و تربیت(UR)خبریں(UR)‏معاشرہ

پکتیکا کے ضلع وازیخوا میں تعلیمی مرکز کا سنگ بنیاد

کابل(بی این اے)آج صوبہ پکتیکا کے دور افتادہ ضلع وازیخوا میں 2.8 ایکڑ اراضی پر اس علاقے کے رہائشی مولوی عبدالمالک سعید کے ذاتی خرچ پر ایک علمی مرکز (ندوۃ الطیبین) کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں علاقے کے 90 علمائے کرام، مساجد کے امام اور مقامی معتبرین نے شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے علاقائی سطح پر تعلیمی عمل کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا اور موجودہ حکومت کو اس شعبے پر سنجیدگی سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس علاقے کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیگر ضروریات کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کے لیے بھی بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں ہر اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ساتھ ہی مولوی عبدالمالک سعید نے کہا کہ اس مرکز میں ناظرہ اور دارالحفاظ، دینی علوم اور جدید علوم کے لیے الگ الگ شعبے ہوں گے
اور مطالعہ کی روایت عام کرنے کے لیے ایک لائبریری بھی ہوگی۔ جہاں ہر کوئی مطالعہ اور تحقیق کر سکے گا۔
یہاں کمزور مالی حالت کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو اپنے خرچ پر بڑے تعلیمی اداروں میں نہیں بھیج سکتے اس لیے یہ تعلیمی مرکز اس علاقے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن