خبریں‏ورزش

کابل، رگبی(امریکن فٹبال) کے سرمائی مقابلوں کا انعقاد

کابل (بی این اے) افغانستان کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے کابل میں چھ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سرمائی رگبی ”امریکن فٹ بال” مقابلے کا انعقاد کیا۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے خبرنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ مقابلے کابل کے غازی اسٹیڈیم میں “کابل یونائیٹڈ، افغان کنگز، حبیبی ہائی اسکول، آریانا، کابل زلمی اور ماموزی یوتھ” کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوئے۔
خبرنامے میں بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے کا فائنل کھیل آریانہ اور مموزی یوتھ کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں آریانہ کی ٹیم نے 3-1 کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن