
کابل(بی این اے) وزارت داخلہ کی جانب سے کابل کے اضلاع میں مجاہدین کی قائدانہ صلاحیتوں کی بہتری کے لیے منعقدہ تربیتی سیمینار ایک ہفتے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق آج وزارت داخلہ نے ایک پریس ریلیز شائع کرتے ہوئے کہا کہ اس سیمینار کا انعقاد وزارت داخلہ کے شعبہ پالیسی و سٹریٹجی نے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سیمینار میں کابل کے چودہ اضلاع سے دو سو چالیس مجاہدین نے شرکت کی اور انہیں مختلف موضوعات پر اساتذہ و پروفیسرز کی جانب سے قیادت اور اس کے لیے درکار خصوصیات پر علمی و تربیتی لیکچرز دیے گئے۔
سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔