خبریںسیکیورٹیTop

کابل، مغوی تاجر بازیاب، 4 اغوا کار ہلاک

کابل( بی این اے) سیکیورٹی حکام کی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک قومی تاجر کو انسانی اغواکاروں کے چنگل سے چھڑالیا گیا، کارروائی میں 4 اغواکار مارے گئے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ گزشتہ رات اغواء کار کابل شہر کے چوتھے سیکیورٹی زون، تایمنی میں ایک قومی تاجر کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق تاجر کو چھڑانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور اغوا کاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 اغوا کار ہلاک اور تاجر کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا۔
یاد رہے کابل پولیس اس سے قبل مختلف کارروائیوں میں متعدد شہریوں کو انسانی اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کرواچکی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن