خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندوز، 31 ملین افغانی کی لاگت سے پروجیکٹ کا افتتاح

 

کابل(بی این اے) قندوز میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے 31 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کی اطلاع دی ہے ۔
قندوز کے میئر قاری گل نبی انس نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ صوبے میں دورے کی مرکزی شاہراہ پر 5.35کیوبک میٹر لمبائی پر مشتمل گرین بیلٹ اور باڑ جن کا معاہدہ کاکڑ خان زیڈ امینی روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ کیا گیاہے ، اس کا تعمیراتی کام 31 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد سرکاری افسران کی موجودگی میں شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ 20 سالوں میں قندوز میونسپل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لاگو کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہے۔
اس موقع پر علاقہ کے مکینوں نے بھی محکمہ بلدیات کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
واضح ر ہے کہ اس پروجیکٹ کا کام 6 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button