(UR)خبریں(UR)اقتصاد(UR)صحت

کابل، 296 ملین افغانی کی لاگت سے زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح

کابل ( بی این اے ) زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد، بیات فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر احسان اللہ بیات اور مختلف اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا گیا۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے اس ہسپتال کی تعمیر پر ڈاکٹر بیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہسپتال کی عمارت 296 ملین افغانی کی لاگت سے چار منزلوں پر معیاری انداز میں تعمیر کی گئی ہے۔ جہاں ماں اور بچے کا علاج کیا جائے گا۔
جناب عبدالسلام حنفی نے یہ بھی کہا اب ملک میں موجود تمام افغانوں کو اپنے ملک واپس آنے اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر قلندر عباد نے اس ہسپتال کی تعمیر کو ملک میں ماؤں اور بچوں کی شرح اموات کم کرنے کے لیے ایک موثر قدم قرار دیا۔ اور ڈاکٹر بیات کے اس اقدام کو سراہا۔
یاد رہے کہ اس میٹرنٹی ہسپتال میں 84 بیڈز ہیں، 60 بیڈز ماؤں کے لیے ہیں اور 24 بیڈز بچوں کے لیے ہیں۔ یہ جدید طبی آلات سے لیس ہے اور اسے بیات فاؤنڈیشن نے اندراگاندھی چلڈرن ہسپتال کے صحن میں چار منزلوں پر تعمیر کیا ہے جس کا افتتاح کر لیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن