
کابل (بی این اے) کابل اور غور کے جیل حکام نے مذکورہ جیلوں سے 44 خواتین اور 47 مرد قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
باختر ایجنسی کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے ایک خبر میں کہا ہے کہ ان قیدیوں کو حکام نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر امیر المومنین شیخ الحدیث مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ کے حکم پر رہا کیا ہے۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں میں کابل میں 13 مرد اور 37 خواتین اور غور میں 34 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جن پر اخلاقی بدعنوانی، ڈکیتی، رشوت خوری اور منشیات کی سمگلنگ سمیت مختلف جرائم کے الزامات تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو رہا کرتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات نے ان سے کہا کہ وہ خاندانوں اور برادریوں کے نظم و نسق میں خلل نہ ڈالیں اور مذہبی اور قانونی طریقے سے علمائے کرام اور عمائدین سے مشاورت کرکے اپنے مسائل حل کریں۔