خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

چائنیز کمپنی ژینگ ژن کا افغانستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ایک معیاری فیکٹری میں دلچسپی

 

کابل( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے چین کی "ژینگ ژن” کمپنی کے سی ای او نے ملاقات کی۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں "ژینگ ژن” کمپنی کے سی ای او نے افغانستان کے معدنی وسائل اور تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور اس کے علاوہ ایک معیاری فیکٹری کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے سروے، ایکسپلوریشن اور تیل کے استخراج کے شعبے میں مذکورہ کمپنی کے تجربے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے مذکورہ کمپنی کے سربراہ کا افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کرنے اور معیاری آئل فیکٹری کی تعمیر میں دلچسپی پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور کمپنی کو پروپوزل جمع کرنے کا حکم دیا۔
وزیر معدنیات نے کہا کہ افغانستان میں 200,000 کلومیٹر پر مشتمل تیل کے ذخائر ہیں جنہیں پانچ بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق اس وقت آمو دریا فیلڈ جس کا "افچین” کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہے، اسی طرح ہرات کی آئل فیلڈ، جس کا رقبہ 23،000 مربع کلومیٹر ہے اور اسے 11 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اس کا سروے اور استخراج کے لیے اسے ٹینڈر کیا جارہا ہے۔ مذکورہ کمپنی بھی پروپوزل جمع کروا کر اس ٹینڈر میں حصہ لے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وزارت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر قسم کا قانونی تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل بھی کئی چینی چھوٹی اور بڑی کمپنیوں نے افغانستان کے مختلف شعبوں بالخصوص کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button