خبریں‏معاشرہ

کابل شہرسے 19ہزار827 گداگرجمع کرلیے گئے۔

کابل (بی این اے) گداگری کے خلاف کام کرنے والی کمیٹی کی جانب سے پروگرام کے آغاز سے آج تک کابل شہرکے مختلف حصوں سے 19 ہزار 827 گداگروں کو جمع کرلیا گیا ہے۔
باخترنیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور کے آفس کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق جمع کیے جانے والے گداگروں میں 11 ہزار 285 خواتین شامل ہیں۔ تحقیق کے بعد ان میں سے 4730 خواتین کو مستحق اور 6555 خواتین کو پیشہ ور بھکاری قرار دیا گیا ہے۔
ان گداگروں میں 1812 مرد بھی شامل ہیں جن میں 684 افراد مستحق اور 1128افراد پیشہ ور گداگر ہیں۔
جمع کیے جانے والے گداگروں میں 6730بچے بھی شامل ہیں جن میں 2737 مستحق جبکہ 3931پیشہ ور بھکاری ہیں۔ بچوں میں 62 لاوارث بچے بھی شامل ہیں۔لاوارث بچوں کو بائیو میٹرک اندراج کے بعد منسٹری آف ورک اینڈ سوشل افیئرز کے تحت قائم تعلیمی و تربیتی مراکز میں داخل کردیا گیا ہے۔
ان تربیتی مراکز میں بچوں کو نان نفقہ کے علاوہ تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
یاد رہے افغان جمعیت ہلال احمر کی جانب سے چند روز قبل رجسٹرڈ مستحق گداگروں کے خاندانوں میں فی فرد ماہانہ 2000 افغانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔ اب تک سینکڑوں افراد امداد سے مستفید ہوچکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن