
کابل (بی این اے) وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری ثقافت و فن مولوی عتیق اللہ عزیزی نے وزارت اطلاعات و ثقافت اور کابل میونسپلٹی کے مشترکہ اجلاس میں ثقافتی ورثے اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ پر زور دیا۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں کابل کے متعدد اہم تاریخی مقامات بابر باغ، چہلستون باغ، مقبرہ و باغ تیمور شاہ کی تعمیر نو کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری ثقافت و فن نے کہا کہ کابل کے ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے متعدد تاریخی مقامات کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں کابل میونسپلٹی کے ثقافتی امور کے سربراہ قاری ولی جواد نے یقین دلایا کہ ثقافتی ورثے اور کابل میں اسلامی تہذیب کے علامات قرار دیے جانے والے مقامات کا تحفظ کابل میونسپلٹی کی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل شہر کے ثقافتی اور تاریخی اقدار کو دیکھتے ہوئے کابل میونسپلٹی کابل شہر کے تاریخی اور پرانے مقامات کی تعمیر نو کے لیے تعاون کو تیار ہے اور کابل کے تاریخی باغات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔