خبریںسیاستTop

عالم اسلام متحد ہوکر آزاد فلسطین کے لیے آواز اٹھائے اور غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف اقدامات کرے: مولوی امیر خان متقی

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی اعلیٰ سطحی مشاورتی سیاسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عالم اسلام متحد ہوکر آزاد فلسطین کے لیے آواز اٹھائے اور غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف کھڑے ہوں۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی صہیونی افواج کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر اس سلسلے میں دہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔
مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ افغان عوام گزشتہ 20 سالوں تک بین الاقوامی جارحیت کا شکار رہے، اس لیے افغان قوم فلسطینیوں کے درد کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے۔
انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ دنیا بالخصوص اسلامی ممالک غزہ میں جاری تشدد کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہے لیکن دوسری جانب امارت اسلامیہ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کی وجہ سے افغان عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ افغان حکومت نے اس سے قبل بھی غزہ پر صہیونی حکومت کی غاصب افواج کے حملے اور ان کے مظالم کی شدید مذمت کی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button