
کابل(بی این اے ) کاپیسا مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے میں کان کنی کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
باختر نیوز کی خبر کے مطابق صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے علاقے تورغنڈی میں نیفرائٹ کان کے پہلے اور دوسرے بلاک سے استخراج کا کام شروع کر دیا گیا ہے، یہ دونوں بلاک 71 ہزار ہیکٹر اراضی پر محیط ہیں۔
حکام کے مطابق نیفرائٹ ان قیمتی پتھروں میں شمار کیا جاتا ہے، جسے سجاوٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نیفرائٹ کی کان کنی میں 600 لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔