خبریںسیاستTop

کراچی میں قید افغان شہریوں کے اہل خانہ کسی بھی شخص یا ادارے کو رقم ادا نہ کریں، اخراجات افغان ایمبیسی دے گی: افغان وزارت خارجہ

کابل(بی این اے) افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے شہر کراچی میں قید افغان شہریوں کے اہل خانہ کو مطلع کیا ہے کہ اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی شخص یا ادارے کو رقم ادا نہ کریں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے باختر نیوز ایجنسی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ہدایت کے مطابق ان تمام افغان بھائیوں اور بہنوں کی وطن واپسی کے اخراجات جو کراچی کی جیلوں سے رہا ہوئے ہیں اسلام آباد میں موجود افغان سفارت خانہ ادا کرے گا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ قیدیوں کے اہل خانہ سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی شخص یا ادارے کو رقم کی ادائیگی سے احتراز کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن