خبریںثقافت‏معاشرہ

قندھار، تین روزہ کتب نمائش کا انعقاد

 

کابل(بی این اے)قندھار کے ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت مولوی انعام اللہ سمنگانی نے قندھار میں "اچھی کتاب، اچھی زندگی” کے عنوان سے تین روزہ کتب نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ معاشرہ تب ترقی کر سکتا ہے جب وہ کتابوں کی قدر پہچان لے۔انہوں نے نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی اور مزید کہا کہ قندھار کا محکمہ اطلاعات و ثقافت ملکی سطح پر ایک بڑا کتب میلہ منعقد کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں کتابیں پڑھنے کی روایت کو پروان چڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش بھی قومی نمائش کا آغاز ہے۔
دریں اثناء نائب گورنر قندھار مولوی حیات اللہ مبارک نے کہا کہ اگر کتاب ہمارے معاشرے کا حصہ بن جائے تو ہمارا معاشرہ فکری یلغار کے خلاف بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button