
کابل(بی این اے ) یونیسیف نے صوبہ کونڑ ضلع ناڑی میں 100 علاقائی سکولز قائم کردیے ہیں۔ ضلع ناڑی کے گورنر عبدالظاہر خاک دوست نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ یونیسیف نے ضلع ناڑی کے ان علاقوں میں 100 سکول بنادیے ہیں جہاں کوئی سرکاری سکول نہیں ہے۔
ضلعی گورنر کے مطابق ان پرائمری سکولوں کے علاوہ ادارے نے صاف پانی کے 4 پائپ نیٹ ورک بھی بنائے ہیں جن سے بہت سے خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف صحت کے شعبے میں بھی ان کی مدد کر رہا ہے اور خواتین ڈاکٹروں کی تنخواہ ادا کررہا ہے۔