
کابل (بی این اے) قومی ادارہ برائے شماریات و معلومات نے رواں سال کے ماہ اسد (22 جولائی 23 اگست)میں ملکی برآمدات اور درآمدات سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کرکے ان کا تجزیہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اس ماہ میں ملکی برآمدات کی مجموعی مالیت 136.9 ملین ڈالر ہے اور مجموعی طور پر درآمدات کی مالیت 743.6 ملین ڈالر ہے۔
محکمہ شماریات و اطلاعات نے اس خبر کی اشاعت کے ساتھ کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں ملکی برآمدات کی مجموعی مالیت 139.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.8 ملین ڈالر کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ سال اسی ماہ میں ملک کی کل درآمدی مالیت 712.8 ملین ڈالر تک تھی جو کہ رواں سال کے مقابلے میں 30.8 ملین ڈالر کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ادارے کے جائزے کے مطابق رواں سال کے ماہ اسد میں سب سے زیادہ برآمدات پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کو ہوئیں اور گزشتہ سال اسد کے مہینے میں یہ پاکستان، بھارت، تاجکستان اور متحدہ عرب امارات کو ہوئی تھیں۔
جب کہ رواں اور گذشتہ سال میں اسی ماہ (اسد) میں سب سے زیادہ درآمدات چین، پاکستان اور ایران سے کی گئیں۔