
کابل (بی این اے) بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا کی قیادت میں صوبائی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ازبکستان کے تاریخی صوبے سمرقند کے سرکاری دورے کے دوران مذکورہ صوبے کے ڈپٹی گورنر، علمائے کرام اور شیوخ سے ملاقات کی۔
اس وفد میں بلخ کی علماء کونسل کے سربراہ مولوی سعید ہاشمی، پولیس چیف ملا عبدالظاہر مدثر، 209 الفتح کور کے سرحدی بریگیڈ کے سربراہ جاوید مولوی، بلخ کے امور خارجہ کے سربراہ مولوی امین اللہ صادق، صنعت کے سربراہ مولوی امیر محمد ، چیف آف کسٹم مولوی موسیٰ کلیم، چیف آف پبلک ہیلتھ اور بلخ کے صوبائی دفتر کے سربراہ مولوی سلطان محمد سعید، ازبکستان کے صدر عصمت اللہ ایرگشوف کے خصوصی نمائندے بھی شامل تھے۔
ملاقات میں بلخ کے گورنر نے سب سے پہلے سمرقند کے علمائے کرام سے کہا کہ وہ اپنی دینی تعلیم کے ذریعے اسلام کی ترویج کریں اور اسے جاری رکھیں، آپس میں اتحاد برقرار رکھیں اور علمائے کرام کے ذریعے لوگوں کے مسائل کو ذمہ داروں تک پہنچائیں۔
انہوں نے صوبہ بلخ اور سمرقند کے درمیان مسائل کے حل اور علمائے کرام کے درمیان اچھی ہم آہنگی کے بارے میں بھی گفتگو کی ۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین کے درمیان علم کی توسیع، نشر و اشاعت، اور دیگر علمی پیش رفت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔