Topخبریںسیاست

ہرات، ایرانی ویزا حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کے حل کی کوشش

ہرات(بی این اے) ہرات میں حکام نے ایرانی ویزوں کے حصول میں افغان شہریوں کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے ہرات میں وزارت خارجہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ مولوی شیر احمد عمار مہاجر، ہرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل صدیقی فر، ڈائریکٹر آف انفارمیشن اینڈ کلچر وحید اللہ سلطانی اور سروس و ٹورازم کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان اجلاس میں تبادلہ خیال۔
ہرات میں وزارت خارجہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ مولوی شیر احمد عمار مہاجر نے ایران کی طرف سے ویزا جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ لوگوں کے لیے ویزا اجرا کی خدمات میں زیادہ سے زیادہ آسانی پر غور کیا جائے۔
مولوی مہاجر کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے دروازے پر زیادہ ہجوم کو روکا جائے، انھوں نے مشورہ دیا کہ یہ عمل سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی کریں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، محکمۀ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ اور کمپنیوں کے نمائندوں نے وعدہ کیا کہ ایک نیا حل تیار کرکے کمپنیوں کی جانب سے ایران ویزا کی رجسٹریشن آسان کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن