
ہرات (بی این اے) وزارت قومی دفاع کے ایک وفد نے ہرات کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہرات میں تمام تاریخی یادگاروں پر محافظ تعینات کیے جائیں گے
باختر نیوز ایجنسی کے مقامی نامہ نگار کے مطابق وزارت دفاع کے وفد کے سربراہ محب اللہ خبیب سارمن نے ہرات کے محکمۀ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولانا نعیم الحق حقانی سے ملاقات میں کہا کہ انہوں نے اس صوبے کے تمام تاریخی مقامات کا دورہ کیا ہے اور ان کی حفاظت کے لیے گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ملک میں تاریخی یادگاروں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تاریخی یادگاروں کے لیے محافظ مقرر کرنا ضروری سمجھتی ہے۔
محب اللہ خبیب کے مطابق وزارت قومی دفاع کا یہ فیصلہ ملک میں تاریخی یادگاروں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ہرات کے محکمۀ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولانا نعیم الحق حقانی نے تاریخی آثار کے لیے گارڈ کی تعیناتی کو بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ماضی میں تاریخی مقامات پر گارڈز کی تعیناتی کی جاتی تو یہ گرنے سے محفوظ رہتیں۔
انہوں نے ہرات کے تاریخی مقامات کے تحفظ پر مرکزی حکام سے مزید توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس وقت ہرات میں 700 سے زائد تاریخی مقامات کی حفاظت کے لیے معدودے چند محافظ موجود ہیں۔