
هرات(بی این اے) ہرات پولیس نے منشیات کی بڑی فیکٹری پکڑلی ہے، جسے بعد ازاں بند کردیا گیا۔
پولیس عہدیدار نے باختر نیوز کو بتایا کہ اینٹی ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے ہرات ضلع ادرسکن کے پولیس ہیڈکوارٹر کے تعاون سے ضلع کے مضافات میں منشیات کی ایک فیکٹری پکڑلی ہے، جسے بعد ازاں بند کردیا گیا ہے۔
2560 کلوگرام ’’اومان‘‘ کی جڑی بوٹی جو منشیات خصوصا شیشہ بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، اور دیگر وسائل مذکورہ فیکٹری سے برآمد کیے گئے ہیں۔