(UR)خبریں(UR)‏معاشرہ

ہرات، منشیات کے عادی درجنوں افراد کی بحالی


ہرات ( بی این اے) ہرات ضلع کروخ کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی کوششوں اور تعاون سے وہ نشے کے عدادی افراد کو جمع کرکے صحت یاب ہونے تک انہیں رکھنے کا عمل شروع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ضلع کروخ ہرات کے گورنر قاری غلام نبی سیف الاسلام نے باختر ایجنسی کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کروخ کے علمائے کرام اور عمائدین نے ہمارے تعاون سے یہ عمل شروع کیا ہے اور تقریباً 60 نشے کے عادی افراد کو اکٹھا کرکے ان کا علاج کیا ہے۔
دوسری جانب کروخ کے میئر مولوی عبدالکریم فتحی جو کہ اس کمیشن کے بھی ذمہ دار ہیں، کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج کے سلسلے میں عوام نے اب تک 400,000 سے زائد افغانی کا تعاون کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن