TOP(UR)(UR)خبریں(UR)‏معاشرہ

ہزارہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں: خلیل الرحمن حقانی

کابل (بی این اے) وزیر امورو آبادکاری مہاجرین نے ہزارہ عوام کے نمائندوں سے ملاقات میں ان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ میں نسلی، علاقائی اور مذہبی تعصبات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزارت امور و آباد کاری مہاجرین کے پریس آفس نے آج یہ خبر دی ہے کہ الحاج خلیل الرحمن حقانی نے اسد اللہ سعادتی کی قیادت میں ہزارہ قبیلے کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ہزارہ قوم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خلیل الرحمن حقانی نے کہا امارت اسلامیہ میں نسلی، مقامی، تنظیمی اور مذہبی تعصبات کی کوئی جگہ نہیں، افغانستان سب کا مشترکہ گھر ہے۔ افغانستان کا ہر شہری قابل احترام ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان کی تجاویز، مطالبات اور مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کریں گے اور ضروری اقدامات کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن