خبریںسیاستاقتصادTop

نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی نے دنیا کو اسلامی حکومت کی صلاحیتوں سے روشناس کرایا: ملا برادر اخوند

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے آج نیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے میدان میں اس کمپنی کی کردار کی تعریف کی۔
نائب وزیراعظم کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق ملا برادر اخوند نے کہا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی نے مختصر مدت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسلامی نظام حکومت اور افغانوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اچھے طریقے سے دکھایا ہے۔
ملا عبدالغنی برادر اخوند نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں کو ہر قسم کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔
نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین عبدالرحمن عطاش نے بھی ملا برادر اخوند کا کمپنی کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے پاس ملک کی ترقی اور خود کفالت کے لیے جامع منصوبے ہیں جن میں سے کچھ پر عملی طور پر کام کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button