اقتصاد‏دنیا

یوکرائن کی جانب سے افغانستان کو 16 ہزار ٹن گندم امداد کی فراہمی

کابل(بی این اے) یوکرائن کی جانب سے افغانستان کو 16 ہزار ٹن گندم فراہم کیا گیا۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 16,000 ٹن گندم لے کر ایک جہاز یوکرائن کی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔
یہ جہاز اقوام متحدہ نے لیز پر دیا ہے اور یہ چند دنوں میں پاکستان کی بندرگاہوں میں سے ایک پر رکے گا۔
رواں سال کے دوران یوکرائن کی جانب سے افغانستان کے لیے یہ پہلی امداد ہے۔ اس سے قبل جولائی 2022 میں اس یوکرائن نے 3000 ٹن گندم افغانستان بھیجی تھی۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں غذائی قلت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کی مختلف شعبوں میں مدد کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

واپس اوپر بٹن